نئی دہلی،10 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) عام آدمی پارٹی کے لیڈر دہلی اہم گوپال رائے نے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد پر کہا کہ اب وقت گزر گیا ہے، ہم نے ساتوں سیٹوں پر انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔رائے نے کہاکہ ہم لوگوں کی کوئی بات نہیں ہو رہی ہے۔اب ہم عوام سے بات کر رہے ہیں۔تمام ساتوں سیٹوں پر ہم نے انتخابی مہم شروع کردی ہے اور تمام سیٹوں پر انتخاب لڑنے کے لئے عام آدمی پارٹی نے تیاری شروع کر دی ہے۔جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا یہ فائنل ہو گیا ہے کی اتحادکرے گا ہی نہیں؟ تو انہوں نے کہاکہ ہماری طرف سے فائنل ہو گیا ہے ہم ساتوں سیٹوں پر تیاری کر رہے ہیں۔اس کے بعد اس نے پوچھا گیا کہ کانگریس سے پیشکش آئی تو کیا آپ بات چیت کریں گے؟اس پر رائے نے کہاکہ میرے خیال سے کافی وقت گزر گیا۔ یقینی طور پر عوام چاہتی ہے کہ اب میدان میں اتر جائیں۔کانگریس کا جو تذبذب ہے اسے پیچھے چھوڑ کر دہلی کے اندر بی جے پی کو شکست دینے کے لئے کام کیا جائے۔کانگریس کو طے کرنا ہے کہ وہ بی جے پی کو جتانا چاہتی ہے کہ ہرانا چاہتی ہے۔ کیونکہ یہ تو طے ہے کہ کانگریس اکیلے بی جے پی کو شکست نہیں دے سکتی۔